بلے بازوں نے جلدی میں وکٹیں گنوائیں‘ وکٹ پر ٹھہرنا ہو گا : مصباح الحق‘ مشتاق احمد‘ عبدالرﺅف

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ایشیا کرکٹ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پچ فاسٹ باﺅلرز کے سازگار تھی ۔ پاکستانی بلے بازوں نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی ۔ ایسی پچ پر انتظار کرنا ہوتا ہے ۔ اگر کوئی جلد بازی کرے گا اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ میچ کا دباﺅ تھا اور ہمارے بلے باز 150یا اس سے زائد کا ٹارگٹ ذہن میں رکھ کر دھڑا دھڑ وکٹیں گنوا رہے تھے ۔ پہلے چھ اوورز سنبھل کر بلے بازی کرنا ہوتی ہے ۔ پاکستان پہلے دس اوورز میں ایک دو وکٹ پر پچاس ساتھ رنز کرلیتا اور بعد میں وکٹیںہاتھ میںہوتیں تو 140یا 150رنز بن سکتا تھا مگر پہلے چھ اوورز میں پانچ چھ چوٹی کے بلے باز آﺅٹ ہوجائیں تو بڑا ٹارگٹ مشکل ہوجاتا ہے ۔ ہدف مشکل نہیں تھا جس کی وجہ سے بھارت شروع میں تین وکٹیں گرنے کے باوجود میچ جیت گیا۔ بلے بازوں کو وکٹ پر ٹھہرنا سیکھنا ہوگا۔آئندہ میچز میں حکمت عملی تیار کرنا ہوگی ۔محمد عامر نے اپنی کلاس ثابت کر دی ہے۔عامر نے ابتدائی بلے بازوں کو آﺅٹ کرکے ذمہ داری پوری کردی تھی مگر ہدف کم تھا جس کی وجہ سے شکست ہوئی ۔قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ پچ بلے بازی کیلئے مشکل تھی ۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا درست فیصلہ کیا۔ پاکستانی بلے بازوں نے جلدی میں وکٹیں گنوائیں ۔ بھارت اچھا کھیلا اورجیت گیا ۔ آئندہ میچز میں صورتحال کے مطابق ہر کھلاڑی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ محمد عامر کا سپیل بہت اعلیٰ تھا وہ پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے تھے مگر ہدف کم تھا ۔پچز فاسٹ باﺅلرز کیلئے سازگار ہیںاس لئے بلے بازوں کو سنبھل کرکھیلنا ہوگا۔فاسٹ باﺅلر عبدالرﺅف نے کہاجب بلے باز آﺅٹ ہورہے تھے تو ٹیم مینجمنٹ کیاکر رہی تھی ۔ کوچزنے ان کو کیوں نہیں سمجھایا کہ وکٹ پر ٹھہرو‘دراصل میں کوئی پچ کو ریڈ نہیں کرسکا۔ فاسٹ باﺅلرز نے اپنا کام کردکھایا مگر ٹارگٹ کم تھا وہ کیاکرتے ۔ محمد عامر نے اپنی کلاس ثابت کردی ہے ۔ انٹر نیشنل سطح ُپر پاکستان کو اچھا باﺅلر مل گیا ہے ۔ مستقبل میں بھی محمد عامر اچھا کردار کرسکتاہے ۔ ایشیا کپ کے آئندہ میچز میں حکمت عملی ترتیب دے کر میدان میںاترنا ہوگا۔ جلد بازی نہیں دماغ سے کام لینا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن