پشاور: جیل میں قید صوفی محمد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

پشاور (این این آئی) جیل میں قید کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ صوفی محمد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ صوفی محمد 2009 سے سینٹرل جیل میں قید ہے۔ صوفی محمد ذیابیطس اور گردوں کے مرض میں مبتلا ہے ۔تاہم جیل کے اندر صوفی محمد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوفی محمد کو کار سرکار میں مداخلت اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات کا سامنا ہے اور سکیورٹی وجوہات پر صوفی محمد کو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

ای پیپر دی نیشن