اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے امیر قطر کے لئے گائے اور بیل کا تحفہ بھیجا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ساہیوال نسل کے جوڑے کے علاوہ ایک اور گائے بھی تحفے میں قطر جائے گی۔ گائے اور بیل کو پی آئی اے کے ذریعے بھیجا جائے گا جس کا سارا خرچہ قومی ائر لائن اٹھائے گی۔