آواران (بی بی سی) بلوچستان کے ضلع آواران سے تین افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ انتظامیہ کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں نعشیں تحصیل مشکے سے برآمد کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ نعشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی ان کو ہلاک کرنے کے محرکات تاحال معلوم ہو سکے ہیں۔ بلوچ نیشنل فرنٹ کی جانب سے مقامی میڈیا کو جاری کئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک کئے جانے والے افراد بلوچ ہیں۔
بلوچستان: آواران سے 3 نعشیں برآمد‘ گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا نعشوں کی شناخت نہیں ہو سکی مرنیوالے بلوچ ہیں‘ نیشنل فرنٹ کا دعویٰ
Feb 28, 2016