درجہ حرارت کے ساتھ ہی مرغی کے گوشت کا ریٹ بھی بڑھ گیا، برائلر مزید 15 روپے کلو مہنگا

Feb 28, 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) درجہ حرارت بڑھتے ہی صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز پرچون سطح پر ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 15 روپے کا اضافہ ہو گیا جس سے اس کا ریٹ 162 سے بڑھ کر 177 روپے ہو گیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران ایک کلو مرغی کے گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 26 روپے ضافہ ہوا ہے جمعرات 25 فروری کو ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 151 روپے تھی۔

مزیدخبریں