الطاف سمیت 20 رہنمائوں کیخلاف اداروں پر تنقید کے الزام میں مقدمہ درج

کراچی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) الطاف حسین سمیت رابطہ کمیٹی متحدہ کے 20 رہنمائوں کے خلاف تقریر میں اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ الطاف حسین پر تقریر میں اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ مقدمے میں وسیم اختر، فاروق ستار سمیت رابطہ کمیٹی کے دیگر افراد شامل ہیں۔ مقدمہ نسرین نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا کہ الطاف حسین کے خطاب میں خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن عبید کے ٹو پردھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ رینجرز نے عبید کے ٹو کو 11 مارچ 2015ء کو نائن زیرو سے گرفتار کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن