اسلام آباد (رائٹر) اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں مقیم 25 لاکھ افغان مہاجرین جن کے رجسٹریشن کارڈ زائد المیعاد ہو گئے ہیں یا ان کی ابھی رجسٹریشن نہیں ہوئی وہ ان کی حیثیت کا مسئلہ حل کرے۔ اقوام متحدہ کے مہاجرین کے بارے میں اسسٹنٹ ہائی کمشنر جارج اوکوتھ اویو نے کہا کہ ان کا ادارہ حکومت پاکستان سے ان مسائل پر بات کر رہا ہے۔
پاکستان افغانستان مہاجرین کی حیثیت کے حوالے سے مسلہ جلد حل کرے:اقوام متحدہ
Feb 28, 2016