پاکستان بھارت تعلقات بہترہوتے ہی مشکلات شروع ہوجاتی ہیں :شفقت امانت علی

Feb 28, 2016

لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار شفقت امانت علی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی اچھے تعلق کو فروغ دیا جاتا ہے اس موقع پر کچھ مشکلات پیدا کرنے والے عناصر سامنے آجاتے ہیں جن پر ہمیں توجہ نہیں دینی چاہیے۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی کئی مقبول گانیں گائے ہیں۔ان کا حال ہی میں جاری ہونے والا گانا ’یاری‘ پاکستانی فلم ’بچانا‘ کا حصہ ہے جو بھارتی کمپوزر اور پاکستانی لکھاری نے مل کر بنایا ہے۔کئی سالوں سے بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کی باتیں جاری ہیں، لیکن ہر بار ایک اچھی اقدامات کے ساتھ کچھ ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں جو اس بہتری کو متاثر کرتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان باتوں کو سمجھیں کیوں وہ لوگ جو اس کے ذمہ دار ہیں انہیں اس کے پیسے دیے جاتے ہیں، وہ کسی کے دوست نہیں، ہمیں انہیں نظر انداز کرکے امن پہلانا چاہیے۔

مزیدخبریں