گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) میرج ہال کے کچن میں آگ لگنے سے مالک سمیت 4 افراد بری طرح جھلس گئے۔ بتایا گیا ہے گھوڑا دوڑ روڈ پر میرج ہال کے کچن میں کھانے کی تیاری کے دوران سلنڈر تبدیل کرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود سرفرا، الیاس، ظفر اقبال اور میرج ہال کا مالک عبدالقیوم آگ لگنے کے باعث بری طرح جھلس گیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جھلسنے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے فا ئر فا ئٹنگ سے آگ پر قابو پا لیا ہے۔