شہرقائد میں پانی کا بحران سنگین ہو گیا، حب ڈیم سوکھ کر چراگاہ کا منظر پیش کرنے لگا

حب ڈیم سوکھنے کے باعث کراچی کو یومیہ کروڑوں گیلن پانی کی بندش نے آدھے سے زیادہ شہرکو خشک کردیا۔ ضلع غربی کےاکثرعلاقوں سائٹ ایریا، میٹروول، بلدیہ ٹاؤن، لیاری، سرجانی، نیوکراچی سمیت نصف شہر میں پانی کاناغہ بڑھادیاگیا۔ کراچی کے باسی بوند بوند کو ترسنے لگے۔
گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، ماڈل کالونی، ایف سی ایریا، ناظم آباد، بلدیہ ٹاؤن سائٹ، اورنگی ٹاؤن سمیت آدھے سے زائد شہر میں پانی کی فراہمی بند ہے. ان علاقوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں جو بورنگ کا پانی استعمال کرنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں.
دوسری طرف واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے پاس صنعتوں کو پانی کی فراہمی بڑھانے کی گنجائش نہیں لیکن ٹٰینکر مافیا واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی نکال کر پورے شہر کو فراہم کررہی ہیں، ٹینکر مافیا نے پیاسے شہریوں کا خون چوسنے کیلئے فی ٹینکرکی قیمت میں من مانااضافہ کردیا۔
MOntage
پانی کے بحران نے صنعتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے،،، صنعتی علاقے پانی کی بدترین قلت کا شکار ہیں، سائٹ، کورنگی، لانڈھی، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، سائٹ سپر ہائی وے اور بن قاسم میں صنعتوں کو شدید قلت کا سامنا ہے،،، ملک میں سب سے مہنگے داموں پانی خریدنے کے باوجود کراچی کی صنعتوں کو ان کی ضرورت کے مقابلے میں نوے فیصد تک کم پانی فراہم کیا جارہا ہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...