چاند نظرنہیں آیا، یکم جمادی الثانی بدھ یکم مارچ کو ہوگی، مفتی منیب الرحمن

کراچی (نیوز رپورٹر) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم جمادی الثانی بدھ یکم مارچ کو ہوگی ۔دریں اثناآج مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمہ¿ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، کراچی میںمفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی سے علامہ عبداللہ غازی ،زونل کمیٹی سے مولانا حافظ محمد سلفی ،مولانا اسددیوبندی ، مولانا صابر نورانی،مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے محکمہ¿ موسمیات کے چیف میٹر لوجسٹ عبدالرشید اور سپارکو سے غلام مصطفیٰ نے شرکت کی ۔ پاکستان بھر میںصوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود تھایا غبار آلود، پاکستان میں کسی بھی مقام سے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی خبر یا شہادت موصول نہیں ہوئی ،محکمہ¿ موسمیات کے تمام مراکزسے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ جمادی الثانی کا چاند نظرنہیںآیا ،یکم جمادی الثانی1438ھ بدھ یکم مارچ2017ءکو ہوگی ۔
چاند

ای پیپر دی نیشن