سکیورٹی اہلکار سے اچانک گولی چل گئی موٹر وے پر کام کرنے والا چینی انجینئر زخمی

Feb 28, 2017

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) روڈالہ روڈ کے علاقہ میں موٹروے پر کام کرنے والے چینی سٹاف کی حفاظت پر مامور کانسٹیبل سے اچانک گولی چلنے سے چائینز انجینئر شدید زخمی ہو گیا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ چک 273؍ ر ب چوکی روڈالہ کے قریب چائینز کیمپ میں مقیم چینی انجینئر 26 سالہ جینگ شینگ یو کی سکیورٹی پر مامور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کانسٹیبل وارث کے ہاتھ میں پکڑ ی ہوئی بندوق سے اچانک گولی چل گئی جو سیدھی انجینئر کی ٹانگ میں پیوست ہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ چینی انجینئر کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ تھانہ روڈالہ روڈ کے ایس ایچ او انسپکٹر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ واقعہ اتفاقیہ ہوا تاہم زخمی انجینئر کی طرف سے درخواست ملی تو کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں