وزیراعظم فیتے کاٹتے، دشمن روتے ہیں، انہیں مزید رُلائیں گے:عابدشیر

جھنگ(نامہ نگار)وفاقی وزیر عابد شیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا تو بجلی کی پیدا وار 13ہزار5سو میگا واٹ تھی جو رواں سال 20ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر جائے گی ۔حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے دورہ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاور جنریشن کے چالیس ماہ میں مکمل ہونے والے منصوبوں کو ستائیس ماہ میں مکمل کیا گیا گیا ہے۔ عابد شیر نے کہا وزیراعظم فیتے کاٹتے ہیں اور دشمن روتے ہیں انہیں مزید رُلائیں گے۔ وزیراعظم نے عوام اور صنعت کو سستی بجلی فراہم کا وعدہ کیا تھا اور 2018میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ان کا کہنا تھا کہ حویلی بہادر شاہ ،بھکھی اور بلوکی پاور پلانٹس سے جون تک بجلی پیدا ہونا شروع ہوجائیگی، اپوزیشن کو یہ پریشانی ہے کہ موجودہ حکومت جنوں کی طرح کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے دور میں ماڈل ایان جیسے لوگ پیدا ہوئے انہوں نے پانامہ لیکس کے فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے بیان پر کہا ہم نے کبھی پاجامہ نہیں پہنا اور پاجامے ان کے ڈھیلے ہوتے ہیں جو ہنگامے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد شیخ رشید کا لاسٹک نکل جائیگا۔ لال حویلی اوقاف کی ہے وہ شیخ رشید سے چھین لیں گے اس کے بعد شیخ رشید طوطا لے کر فعال نکالا کریں گے انہوں نے مولا بخش چانڈیو کو مشورہ دیا کہ کراچی کی صفائی کی جانب توجہ دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...