لاہور(نمائندہ سپورٹس) قطب الدین ایبک کے نام سے منسوب ایبک پولو کپ ماسٹر پینٹس نیو ایج کی ٹیم نے جیت لیا۔ ایونٹ میں پانچ ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میں اتحاد ٹیکسٹائل کی ٹیم کو 5 کے مقابلے 6 گول سے شکست ہوئی۔ شائقین کی بڑی تعداد نے میچ کو دلچسپی سے دیکھا۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کھیلوں کا جذبہ موجود ہے۔ کھلاڑیوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی صلاحیت ہے۔ خواہش ہے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہو۔