ملتان: مخالفین کی صلح، ہائیکورٹ بنچ نے آج ہونیوالی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا

ملتان (جنرل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے نیوسنٹرل جیل ملتان میں آج ہونے والی پھانسی روکتے ہوئے 10 روز میں سیشن کورٹ مظفرگڑھ میں صلح کے بیانات قلمبندکرانے کی ہدایت کی ہے۔فاضل عدالت میں غلام شبیرنے درخواست دائر کی تھی کہ مقدمہ قتل میں سیشن جج مظفرگڑھ نے 11 دسمبر 2002ء کواسے تھانہ خان گڑھ میں درج مقدمہ اسے سزائے موت کا حکم دیا۔ بعدازاں سپریم کورٹ اورصدرپاکستان سے اپیلیں خارج ہونے کے بعد 28 فروری کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری کرکے پھانسی کی سزاپر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جبکہ مقتول کے وارثان سے صلح ہونے پر ڈیتھ وارنٹ کی کارروائی روکنے کیلئے درخواست دی جو مقتول کی 3 بیٹیوں کی عدم موجود گی کی وجہ سے خارج کردی گئی ہے حالانکہ مذکورہ تینوں بیٹیوں نے سندھ سے آکر صلح کے بیانات بھی قلمبند کرادئیے ہیں اس لئے پھانسی کی سزاپر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...