پاکستان سپر لیگ : پہلا کوالیفائنگ فائنل آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا

شارجہ (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دوسرا ایڈیشن اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ¾پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان پہلا کوالیفائنگ فائنل(آج) منگل کو شارجہ میں کھیلا جائےگا، میچ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دوسرا ایڈیشن اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، میگا ایونٹ میں پہلا کوالیفائنگ فائنل ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم پشاور زلمی اور دوسرے نمبر پر رہنے والی کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو بھی ٹیم جیتے گی وہ فائنل کےلئے کوالیفائی کرلے گی تاہم ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں جگہ بنانے کےلئے ایک اور موقع ملے گا اور وہ کوالیفائنگ ٹو کی فاتح ٹیم سے مد مقابل ہوگی ¾ پشاور کی ٹیم ڈیرن سیمی کی قیادت میں میدان میں اترےگی اور اس کو بوم بوم آفریدی، شکیب الحسن، مارلون سیموئلز، کامران اکمل، تمیم اقبال، محمد حفیظ، وہاب ریاض کی خدمات حاصل ہوں گی۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی قیادت کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے ¾ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، رلی روسو اور احمد شہزاد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا کوالیفائنگ فائنل مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور سنگاکارا کی کراچی کنگز کے مابین (کل) بدھ کو شارجہ میں کھیلا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن