لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف ڈرامہ نگار، شاعر اور مصنف اصغرندیم سید نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں علم و ادب کی روشنی کو پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔ ادبی اورثقافتی میلوں کے ذریعے نوجوانوں کوتعمیری سرگرمیوں میں ملوث کیاجاسکتاہے۔ ایک بیان میں ان کاکہنا تھاکہ اس لحاظ سے لاہور لٹریری فیسٹیول کے منتظمین قابل تحسین ہیںجنہوں نے بے شمار مسائل کے باوجود ادبی میلہ سجایا۔ ادب اورثقافت کے ذریعے ہم پاکستان کا اجلاچہرہ پوری دنیامیں نمایاں کرسکتے ہیں۔ ادبی میلوں میں خاص طو پر تاریخ ، سیاست اور ادب کے بارے اہم نشستیں رکھی جاتی ہیں، ہماری نئی نسل پران کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بھر میںادبی اور ثقافتی سرگرمیوں عام کرنے ضرورت ہے ۔