وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والا اجلاس ملتوی

Feb 28, 2017

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونیوالا اعلیٰ سطح اجلاس مشیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کی عدم شرکت کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ پیر کے روز وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ملکی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہونا تھا جوکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا کیونکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری ای سی او سربراہی اجلاس میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں