چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی کل ہو گی:مفتی منیب الرحمن

Feb 28, 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم جمادی الثانی کل بروز بدھ یکم مارچ کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمہ موسمیات کراچی میںمفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا جبکہ پاکستان بھر میںصوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس انکے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود یا غبار آلودتھا اور پاکستان میں کسی بھی مقام سے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی خبر یا شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا جمادی الثانی کا چاند نظرنہیںآیا ۔

مزیدخبریں