پاکستان، بھارت مذاکرات آئندہ ماہ بحال ہونے کا امکان: انڈین میڈیا

نئی دہلی (آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ ماہ مذاکرات کا آغاز متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے سفارتی حلقوں میں حال ہی میں کئے گئے اقدامات کو مثبت نظر سے دیکھا جا رہا ہے رپورٹ کے مطابق جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو نظربند کرنے، غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والے بھارتی فوجی چندو چوہان کو واپس بھیجنے، لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر بم دھماکہ کے بعد دہشتگردی کے خلاف ایکشن، بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی جگہ تہمینہ جنجوعہ کو خارجہ سیکرٹری بنانے جیسے چند فیصلوں اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ بیانات کے بعد مذاکرات کے آغاز کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدہ حالات کو سدھارنے کے لئے پاکستان کی سلسلہ وار کوششوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پھر سے بات چیت کا سلسلہ شروع ہونے کا ماحول تیار ہونے لگا ہے جبکہ آئندہ ماہ خارجہ سیکرٹری کے آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بات چیت شروع ہونے کی پوری امید ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...