اسلام آباد (اے پی پی) ممتاز عالمی جریدے فوربز نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے۔ میگزین رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران 56 فیصد پوائنٹس جبکہ 2009ء کے بعد تقریباً 500 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔ جریدے نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا یہ رجحان متعدد سازگار اقتصادی کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ پاکستانی معیشت کو مسابقتی منڈی میں مزید بلند سطح پر لے جاسکتا ہے۔