معروف مسلمان وکیل کا قتل سیاسی اوردہشت گردانہ حملہ تھا:آنگ سوچی

ینگون (این این آئی) میانمار کی رہنما سوچی نے مسلمان وکیل کونی کی دن دیہاڑے ہونے والی ہلاکت پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اس قتل کو ملک میں جمہوریت کے فروغ کی کوششوں کے لیے ایک ’بڑا نقصان‘ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا وکیل کا قتل سیاسی اور دہشتگردانہ حملہ تھا کونی کو انتیس جنوری کو ہلاک کیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کی حکمران پارٹی کی رہنما آنگ سان سوچی کا دیر سے رد عمل آیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن