جنوبی سوڈان سے مزید ہزاروں شہری بھوک اور جنگ کے باعث بیرون ملک فرار پر مجبور

خرطوم(آئی این پی )افریقی ملک جنوبی سوڈان سے مزید ہزاروں شہری وہاں جاری جنگ اور بھوک کی وجہ سے فرار ہو کر بیرون ملک جانے پر مجبور ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے یو این ایچ سی آر نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں جنوبی سوڈان سے وسیع تر عوامی ترک وطن کے اس رجحان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ صرف اس سال کے شروع سے لے کر اب تک جنوبی سوڈان سے سوڈان پہنچنے والے شہریوں کی تعداد بتیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...