لاہور ( لیڈی رپورٹر ) وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا ہے کہ فیض احمدفیض شاعر امن تھے، ملک کودرپیش چیلنجزکے مقابلے کیلئے فیض کے پیغام کو عام کرنا ضروری ہے۔وہ اردو لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام یوم فیض احمدفیض کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں۔ سیمینار ہال میں منعقدہ تقریب نے طالبات نے فیض احمدفیض کا کلام ترنم کے ساتھ پیش کیا۔ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا کہ فیض نے انسانیت کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا۔تقریب سے ڈاکٹر حمیرا ارشاد‘ ڈاکٹر عذرا نے بھی خطاب کیا۔