لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ڈیر ہ اسمٰعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کا دہشت گردی کے واقعات روکنے میں ناکامی سے ثابت ہوگیا کہ مختلف ناموں سے جاری آپریشن کا کوئی فائدہ عوام کو نہیں ہوسکا۔ ڈیرہ اسمٰعیل خان کو بھی کراچی کی طرح فوج کے حوالے کیا جائے۔وہ شیعہ علما کونسل لاہور کے صدر ملک شوکت علی اعوان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں: سبطین حیدر سبزواری
Feb 28, 2017