میاں نوازشریف کی مدبرانہ سیاست سے متاثر ہوکرمسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی‘ ذکریا بٹ

Feb 28, 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر) معروف سیاسی شخصیت ذکریا بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں میاں نوازشریف کے قد کاٹھ کا سیاستدان موجود نہیں ہے، نوازشریف نے 2013 میں مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی اور جس طرح ملک کو دہشت گردی، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ، غربت اور مہنگائی جیسے مسائل سے نکالنے کیلئے جدوجہد کی وہ ان کا ہی خاصہ ہے۔ اُن کی مدبرانہ سیاست سے متاثر ہوکر پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے۔ میاں حمزہ شہباز سے ملاقات مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد نوائے وقت کو دئیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے آئندہ فعال سیاسی کردار ادا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی سیاست کی لٹیا ڈبو دی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی اپنا مقام کھو چکی ہے اب یہاں اس کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

مزیدخبریں