گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) میونسپل کارپوریشن کا پہلا بجٹ 54 کروڑ49 لاکھ روپے منظور کرلیا گیا‘ اپوزیشن ارکان نے بائیکاٹ کیا‘ اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں۔ بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔ میونسپل کارپوریشن کے مالی سال کے بقیہ چار مہینوں کیلئے 54 کروڑ 49 لاکھ 33 ہزار 400 روپے کا بجٹ منظور کرلیاگیا۔بجٹ اجلاس کی صدارت ڈپٹی میئر رانا مقصود نے کی جبکہ میئر شیخ ثروت اکرام نے بجٹ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر سلمان خالد بٹ کے علاوہ تمام یونین کونسلز کے میئر ودیگر اراکین بھی موجود تھے۔ بجٹ میں سابقہ چاروں ٹائونز سے 13 کروڑ 46 لاکھ 9 ہزار 900 ابتدائی بقایا جات موصول ہوئے ہیں جبکہ متوقع آمدن 41 کروڑ 3 لاکھ 23 ہزار ظاہر کی گئی ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 23 جبکہ غیرترقیاتی کاموں کیلئے 28 کروڑمختص کئے گئے تھے، اس موقع پر پارکنگ سٹینڈ، بس سٹینڈ اور نقشہ جات سمیت دیگر فیسوں کے اضافے پراپوزیشن اراکین نے ضلع کونسل ہال سے واک آوٹ کرتے ہوئے بجٹ پیپر کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اُڑا دیں، اپوزیشن اراکین یحییٰ بٹ‘ رضوان چیمہ‘ زبیدہ احسان چوہدری سمیت دیگر کا کہنا تھاکہ موجودہ بجٹ مزدور کش بجٹ ہے۔
گوجرانوالہ:میونسپل کارپوریشن کا پہلا بجٹ منظور اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں :بائیکاٹ
Feb 28, 2017