لاور (پ ر) پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکویڈیشن کو تحلیل یا معطل نہیں کیا گیا اور اس ضمن میں متاثرین کوآپریٹوز کو قطعاً پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ترجمان پنجاب کوآپریٹو فار لیکویڈیشن بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکویڈشن پہلے کی طرح فعال اور معمول کے مطابق فرائض انام دے رہا ہے اور بورڈ کے محض چیئرمین نو تبدیل کیاگیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ رجسٹرار پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز مرزا محمودالحسن کو چیئرمین لیکوڈیشن بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔