قصور/ پتوکی (نمائندہ نوائے وقت + صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پتوکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پتوکی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ اگلے الیکشن میں نہ صرف پتوکی میں بلکہ پورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی، پتوکی کے لوگوں کا شکر گزار ہوں میاں نواز شریف کی وزارت کو ختم کر دیا گیا آج میاں نواز شریف نے خود اس ناچیز کا نام لیکر مجھے مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر منتخب کروایا مگر میں کہنا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کی وزارت تو چھن گئی مگر نواز شریف کی لوگوں میں محبت نہیں چھن سکی، نواز شریف عوام کے دلوں میں بستا ہے نواز شریف پورے پاکستان کی شان، آن اور بان ہے۔ نواز شریف کی لیڈر شب میں پاکستان کو ترقی کی طرف لیکر جائینگے، لاہور میں اورنج ٹرین کا ٹرائل آپریشن ہوا جب یہ منصوبہ چلے گا تو میں بھی آپ کے ساتھ بیٹھ کر سیر کروں گا اس منصوبے کی بائیس ماہ تکمیل ہوئی کیونکہ عمران جھوٹ بولتے ہیں اور منصوبے میں رکاوٹ بنے، خیبر پی کے کے غیور عوام ساڑھے چار سال پہلے انہوں نے اس پر اعتماد کرکے ووٹ دیا اور عمران نے خیبر پی کے کی معیشت کو غرق کردیا 2014اسلام آباد میں آٹھ مہینے دھرنا دیا، لاک ڈاؤن کئے اور قوم کو گالیاں سکھانے کی بھرپور کوشش کی اور عمران ہر وقت دن رات جھوٹ بولتے ہیں عمران نے کہا کہ ہم نے پچھلے دنوں ہم نے 73میگا ووٹ خیبر پی کے میں بجلی پیدا کی تو میں نے کہا کہ خان صاحب وہ بجلی کہاں وہ آسمان میں ہے سورج میں ہے کہاں ہے، بجلی نواز شریف کے دور میں پیدا ہوئی چار سال میں ہم نے دن رات محنت کرکے اربوں ڈالروں کی سرمایہ کاری کروائی، بجلی کے منصوبے لگا کر لوڈشیڈنگ ختم کر دی۔ پتوکی کی غیور عوام کو پچھلے تین سال سے کھاد آدھی قیمت پر مل رہی ہے اور پہلی مرتبہ 78سال میں چھوٹے کسان کو بغیر سودکے قرضے ملنے شروع ہو گئے ہیں اور اربوں روپے کے قرضے چھوٹے کسان کو دئیے جارہے ہیں، پنجاب کا ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈز پچھلے 9 برسوں میں اربوں کے وظیفے یتیموں اور جن کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے پیسے نہیں ہے دے دئیے گئے ہیں آج ساڑھے تین لاکھ بچے اور بچیاں تعلیم یافتہ ہے اور ہزاروںڈاکٹر اور انجینئر بن گئے اربوں کی سڑکوں کے منصوبے بنائے گے اور پنجاب بھر میں صاف پانی کے منصوبے لگا ئے گئے آئندہ الیکشن میں دوبارہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیکر کامیاب کیا تو قصور، چونیاں میں یونیورسٹی بنائی جائے گی، کنگن پور اور پتوکی کی سڑک بنانے کا اعلان کرتا ہوں، ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور میں سٹی سکین لگا دیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کررہی ہے منافع خور ہسپتال کے باہر سٹی سکین مشینیں لگا کر ہزاروں روپے مریضوں سے لئے جاتے تھے آج اس کرپشن کے ناسور کو ختم کرکے ہر ہسپتال میں سٹی سکین لگا دی گئی ہے۔ عمران نے جھوٹ بولنے میں اپنا وقت ضائع کیا اور اب انہیں خیبر پی کے میں میٹرو بس منصوبہ لگانا یاد آیا، میٹرو پر تنقید کرنے والوں نے ہسپتالوں اور سکول بنانے کی بجائے اب میٹرو بنانے کو ہی سب سے پہلے ترجیح دی۔ پشاور کا بیڑا غرق کر دیا آئندہ الیکشن میں خیبر پی کے عوام نے ووٹ دیا تو میٹرو جیسے منصوبے مسلم لیگ (ن) ہی بنائے گی کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا آج وہاں پر کوڑا کرکٹ ہے ٹوٹی ہو ئی بسیں چلتی ہیں اگلے الیکشن میں کراچی والے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے گے تو کراچی کو لاہور بنادیں گے آئندہ حکومت میں سب سے پہلے پھولنگر میں ہسپتال بنانے کا کام کیا جائے گا، پتوکی کے شاندار استقبال پر خوش ہوکر پتوکی کو دس سپیڈو بسیں دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ پتوکی، چونیاں میں نئے شاندار پبلک پارک بنانے کا اعلان کرتا ہوں، اگلا الیکشن پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا الیکشن ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کر تا ہوں کہ وہ بینچ بنائیں اور خان صاحب نے مجھ پر جو جھوٹوں کا پلندا جاری کیا ہے اس کی تحقیقات کروائیں اگر میں غلط ہوں تو میں قوم سے معافی مانگ کر گھر چلا جاؤں گا اگر خان صاحب غلط ہے تو ان سے عوام کی جان چھڑائی جائے۔ پتوکی سے بھلا کیلئے ایک نئی سڑک کا اعلان کرتا ہوں۔ ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے عمران خان کے جھوٹ پر فل بنچ بنانے کی استدعا کردی۔ شہباز شریف نے پتوکی جلسہ میں کہا کہ خان صاحب نے پیر کے روز جھوٹ کا پلندا جاری کیا۔ الزامات کی تحقیق کریں، غلط ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ عمران غلط ہوئے تو وہ پھر کسی حجرے میں بیٹھیں۔ عمران نے 5 سال جھوٹ بولنے میں ضائع کردیئے۔