نوازشریف ادارے کمزور کرنا چاہتے ہیں‘ بلاول: اقتدار میں آ کر معیشت بہتر کریں گے: زرداری

حاصل پور+ کراچی+ اسلام آباد (نامہ نگار +سٹاف رپورٹر+ صباح نیوز) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ملک کے خلاف انتشار کی فضا قائم کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب کسانوں کا ساتھ دیا ہے، جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی اپنے امیدوار جلد سامنے لائے گی جو باصلاحیت ہونگے۔ الیکشن 2018 میں کامیابی جیو بھٹو کی ہو گی۔ حاصل پور میں ہولو گرام خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی منفی پالیسیوں کی بدولت آج ڈاکٹر کسان مزدور سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ سینٹ سے آئوٹ ہونے کے بعد آئندہ الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی ان کو شکست فاش دے گی۔ انہوں نے کہاکہ آج 22 کروڑ عوام کا مسئلہ میٹرو بسیں نہیں بلکہ روٹی کپڑا اور مکان ہے جو کہ حکمرانوں نے چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک دفاعی اور عدلیہ جیسے اداروں سے ٹکرائو پیدا کر کے کمزور کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ایسی کسی سازش کے خلاف جو ملک و قوم اور اداروں کے ہو ان کا ڈٹ کرمقابلہ کرے گی۔ بلاول کے خطاب سے قبل تحصیل حاصل پور کے صدر چوہدری معظم کمال وینس ، سٹی صدر ملک الطاف حسین، سیکرٹری جنرل ملک محمدامین، فیاض شاہد ادمانہ،سید اشفاق حسین گیلانی، شاہ محمدچننڑ، ارشاد سرویا نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور کشمیر لازم ملزوم ہیں نواز مودی کی دوستی نے کشمیر کاز کو بری طرح نقصان پہنچا یا نواز شریف کو کشمیر یوں کے خون سے غداری کی سزا ملی ہے آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی ،کارکن ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے تیار ہو جائیں ۔وہ یہاں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پرسابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ،سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی پالیسیوں نے ملک کی اکانومی کو بہت نقصان پہنچا یا ہے پیپلزپارٹی برسر اقتدار آکر اکانومی کو بہتر بنائے گی ملک اس وقت ترقی کرے گا ، غریب خوشحال ہو گا ،کسانوں کو انکی فصلوں کا معاوضہ انکی دہلیز پر ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی سے انتقام نہیں لیتی یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ انتقامی کاروائیاں کر نے والے پکڑ میں آچکے ہیں ووٹ کی طاقت بڑا انتقام ہے پاکستان کے عوام ان انتخابات میں ووٹ کے ذریعے انتقامی کاروائیوں کا جواب دیں گے انھوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی انتہا کر دی عالمی برادری ، اقوام متحدہ اس کا فوری نوٹس لیتے ہونے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھجوائے کشمیر تقسیم بر صغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی ہم کشمیر لیں گے اور پورے کا پورا لیں گے۔ دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر امدا دپتافی نے ملاقات کی اور سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی دکھاوے کے منصوبوں کے بجائے عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کررہی ہے۔ ن لیگ کی طرح شوپیس نہیں بلکہ سندھ میں مواصلاتی جال بچھایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...