لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شام میں شامی عوام پر ظلم و بر بریت کی انتہا ہو چکی ہے شامی اور اتحادی افواج بے گناہ شامی عوام پر بم برسا رہی ہے ، شام میں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے ، شامی عوام کی مدد کرنے کے بجائے عالمی برادری اور مسلم حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، انہوں نے کہا کہ مظلوم شامی عوام مدد کے لئے پکار رہے ہیں لیکن ان کی کہی بھی شنوائی نہیں ہو رہی۔