لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شام میں شامی عوام پر ظلم و بر بریت کی انتہا ہو چکی ہے شامی اور اتحادی افواج بے گناہ شامی عوام پر بم برسا رہی ہے ، شام میں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے ، شامی عوام کی مدد کرنے کے بجائے عالمی برادری اور مسلم حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، انہوں نے کہا کہ مظلوم شامی عوام مدد کے لئے پکار رہے ہیں لیکن ان کی کہی بھی شنوائی نہیں ہو رہی۔
شام میں قتل عام پرحکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے: یاسمین راشد
Feb 28, 2018