خلیجی ممالک اپنے نوجوانوں کو روزگار فراہمی کیلئے ترجیح دے رہے ہیں: صدر الدین راشدی

جدہ (امیر محمد خان سے) خلیجی ممالک اپنے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں سختی سے عمل پیرا ہے، وہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہے اسلئے غیر خلیجی افراد کیلئے ملازمتوں کے مواقع کم ہور ہے ہیں یہ بات ا و آئی سی وزراء محنت و افرادی قوت کی مشترکہ کانفرنس کے بعد وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی پیر صدر الدین راشدی نے جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے ارکان سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان غیر ممالک خصوصی طور پر خلیج سے بے روزگار ہوکر پاکستان آنے والوں کے معاملات سے آگاہ ہے ، کاروبار کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع خصوصی طور پر پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبے cepec کو وجہ سے بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن