ینگون (اے ایف پی) فیس بک نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیلئے استعمال ہونے والا پیج ہٹا دیا ہے۔ نام نام بودھ رہنما وراتھو کی تصویر والے صفحے سے اسکے ہزاروں پیروکار مسلمانوں پر لفظی حملے کرتے رہے۔ ترجمان نے ای میل میں کہا ہم نفرت اور تشدد پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وارتھو کو ’’بدھسٹ بن لادن‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
روہنگیا مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے کی مہم: فیس بک نے بدنام زمانہ بودھ انتہا پسند وارتھو کا پیج ہٹا دیا
Feb 28, 2018