رِداجعفری اورولی جعفری نے سریلی آوازسے سامعین کے دل جیت لئے

راولپنڈی(خبر نگار)پاکستانی گلو کار بہن بھائی نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے بعد پاکستان کی دوسری نوجوان گلوکار بہن بھائی کی جوڑی رِداجعفری اورولی جعفری نے اپنے سرکا جادو جگا دیا ۔دونوں کی پختہ، سریلی گلوکاری نے سامعین کے دل جیت لئے۔انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام اپنے ویڈیو گانوں کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں محفل موسیقی میں خوب داد وصول کی ۔جس میں ملک کے معروف گلوکارانوررفیع کی بھی شاندارپرفارمنس سے لوگ جھوم اٹھے۔تقریب میںناہیدمنظور، ڈائریکٹرآرٹس کونسل و قاراحمداوردیگرمہمان شریک ہوئے۔فاطمہ جعفری اورالیلیٰ جٹی نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔نوجوان گلوکاررِداجعفری اورولی جعفری پی ٹی وی کے سینئرکیمرہ مین بشارت جعفری کے بچے ہیں جنہوں نے موسیقی کے میدان میں نیا قدم رکھا ہے اور موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچادیاہے۔ موسیقار اور گائیکی کے استاد انوررفیع نے نوجوان گلوکارہ بہن بھائیوں کی جوڑی کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوے ٔ کہا کہ یہ دونوں ہمارے ملک کا فخر ہیں لیکن گلوکارہ ردا جعفری کی اتنی شاندار گائیکی ہے کہ بہت جلد اس کے ساتھ ایک ویڈیو سونگ کروںگا۔مشہور کامیڈین و اسٹیج سیکرٹری مسعود خواجہ نے کہا کہ بشارت جعفری کے گھر میں اتنا ٹیلنٹ موجود تھا جس کا ہمیں علم نہ تھا لیکن اب ان کی گائیکی نے ہمیں حیران کر دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن