لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پرانی فلموں اور گیتوں کے جعلی معاہدے کرنے والوں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے وکیل میاں اصغر علی کے توسط سے نوٹس تیار کیاہے جس میں مختلف اداروںکی طرف سے کیے گئے معاہدوں کی توثیق پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سے کرانے کے لیے 15 روز کاوقت دیا گیاہے۔ نوٹس مختلف اخبارات میں شائع کرانے کے بعدہائی کورٹ میں درخواست دی جائے گی ۔فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کاکہناتھاکہ کچھ نام نہاد ادارے مختلف سیٹلائٹ نیٹ ورک اور انٹرنیٹ حقوق فروخت کر رہے ہیں۔حالانکہ فلموں کے سکرپٹس اور نغمات کے حقوق صرف فلمسازوں کے پاس ہیں۔ ممتاز فلمسازچودھری اعجازکامران نے بتایا ہے کہ پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن فلمسازوںکے حقوق کیلئے سرگرم ہے۔
فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا پرانی فلموں گیتوں کے جعلی معاہدے کرنے والوں کیخلاف عدالت جا نے کا فیصلہ
Feb 28, 2018