سی پیک پاکستان اور چین کے ساتھ افغانستان کیلئے بھی اہم ہے : صدرممنون

Feb 28, 2018

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کے ساتھ ساتھ افغانستان کے لیے بھی بے پناہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ افغانستان سمیت ماسکو سے لے کر وسط ایشیا تک کا خطہ مستقبل میں اس سے بیش بہا فوائد حاصل کرسکتا ہے ۔صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات ایوان صدر میں پاکستان میں زیر تعلیم افغان طلبا پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اورپاکستان میں افغانستان کے سفیرعمر زخیلوال نے بھی خطاب کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی صورت میں پاکستان اور افغانستان سمیت دیگر ممالک کے عوام ، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے بے شمار مواقع پیدا ہورہے ہیں ۔ صدر مملکت نے توقع کا اظہار کیا کہ افغان طلبا وطن واپس جا کر پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی کام کریں گے ۔ اس موقع پر انھوں نے پاکستان میں زیر تعلیم افغان بچوں کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے متعلق پیش کی گئی ڈاکومنٹری کو سراہا ۔

مزیدخبریں