ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)میاںنوازشریف نے باہمی مشاورت کے نتیجہ میںپارٹی قیادت سنبھالنے کیلیئے وزیراعلی پنجاب میاںشہبازشریف کونامزدکرنے کافیصلہ کرکے بہترین سیاسی دانشمندی کاثبوت فراہم کر دیاہے،اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کی طرف سے جس پرجوش اندازمیںمیاںشہبازشریف کی بطورقائم مقام صدرنامزدگی کوسراہاگیا،وہ پارٹی کارکنان کیلیئے نیک شگون کادرجہ رکھتاہے،ان خیالات کااظہارن لیگ تحصیل ٹیکسلاواہ کے سرکردہ رہنمائ،سابقہ کونسلرواہ کنٹونمنٹ بورڈچوہدری اظہرمحمودگدوال نے میاں شہباز شریف کوپارٹی قیادت سنبھالنے کے باضابطہ اعلان کے بعد اخباری نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری اظہر محمودنے کہاکہ میا ں شہبازشریف اعلی انتظامی اورسیاسی صلاحیتوںسے مالامال ہیں،موجودہ مشکل ترین حالات میںپارٹی کوسنبھالادینے کے لیئے انکاکرداراورخدمات بڑی مددگارثابت ہوگا۔