شارجہ(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ میں ایک دن آرام کے بعد(آج) بدھ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں رات9بجے شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان دوسرے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے اور لاہور قلندرز کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری میںدبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز کے بعد اگلے 7 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے جس کے لئے تمام ٹیمیں دبئی سے شارجہ روانہ ہوں گی۔ایونٹ کا نواں میچ(آج)بدھ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔پی ایس ایل کے سنسنی سے بھرپور میچز میں کراچی کنگز اپنے تینوں میچز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ لاہور قلندرز کو اپنے تینوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔ملتان سلطانز نے تین میں سے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی اور 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک دو میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پشاور زلمی نے 3 میں سے دو اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی اور دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
پی ایس ایل ،ایک دن آرام کے بعدآج ایک میچ کھیلا جائے گا
Feb 28, 2018