عائلہ ملک کی جانب سے تعلیمی بورڈ کے خلاف دائر کیس کی سماعت 26مارچ تک ملتوی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سینئر سول جج محمد اویس خان نے سابق رکن قومی اسمبلی عائلہ ملک کی جانب سے تعلیمی بورڈ کے خلاف دائر کیس کی سماعت 26مارچ تک ملتوی کردی۔عائلہ ملک نے کیس میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ انھوں نے ایف اے کا امتحان تیاری کر کے پاس کیا مگر تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے سیاسی ایماپر ان کی ڈگری کی تصدیق نہیں کی گزشتہ روز عائلہ ملک کی وکیل عدالت میں پیش ہوئیں اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...