صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق اسمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی حمیدا للہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق گاڑی بلٹ پروف ہونےکی وجہ سے ڈی ایس پی حمیداللہ دستی اور ڈرائیور محفوظ رہے، تاہم فائرنگ سے گا ڑی کے پچھلے حصے میں سوار 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق حمیداللہ دستی ڈی ایس پی پراسیکیوٹنگ تعینات ہیں اور واقعے کے وقت وہ کیسز کی پیروی کے لیے عدالت جا رہے تھے۔واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اکثر وبیشتر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔رواں ماہ 14 فروری کو بھی کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔