افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ماضی کو بھلا کر پاکستان سے مذاکرات کے خواہش مند ہیں، طالبان خطے میں امن کے لئے مذکرات میں شریک ہوں اور ہتھیار ڈال کر حکومت کے ساتھ مل جل کر افغانستان کو بچائیں، کابل حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے طالبان اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ اور ویزا فراہمی کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں دوسری کابل کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر پاکستان سے مذاکرات کے خواہش مند ہیں اور نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔افغان صدر نے طالبان کو مذاکرات اور کابل میں دفتر کھولنے کی بھی پیشکش کی۔ اشرف غنی نے کہا کہ طالبان رہنماوں پر عائد پابندیاں بھی اٹھالی جائیں گی، امن اب طالبان کے ہاتھوں میں ہے،انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت کی خاطر پرامن طالبان کے لیے کابل میں خصوصی دفتر بھی کھولا جائے گا ۔
کابل:ماضی کو بھلا کر پاکستان سے مذاکرات کے خواہش مند ہیں،صدر اشرف غنی
Feb 28, 2018 | 12:05