بلوچستان میں ایف سی کی کارروائیاں،بھاری اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کر لیاگیا،آئی ایس پی آر

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے  بلوچستان کے علاقوں چمن ،سبی ،اوچھ اور کوہلو میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرکارروائیاں کیں۔ان  اہم  کارروائیوں  کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے خودکش جیکٹس،  آر پی جی راکٹس ،سب مشین گنز، بارودی سرنگ، دھماکہ خیز مواد ،ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔یاد رہے اس سے قبل بھی ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں متعدد آپریشن کئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔

ای پیپر دی نیشن