امریکہ کی پاکستان پر دباؤ کی پالیسی کارگر ثابت ہو رہی ہے,پاکستان درست سمت میں بڑھ رہا ہے: جنرل جوزف ووٹل

امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ پاکستان درست سمت میں بڑھ رہا ہے. اس وقت جنوبی ایشیا میں امن کے حصول کیلئے پاکستان نے اپنی سرزمین پر مثبت اقدامات کیے ہیں ‘افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے جبکہ پاکستان اور امریکی افواج کا خطے میں تعاون ضرورت ہے. کانگریس کی دفاعی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل جوزف ووٹل نے بتایا کہ اس وقت جنوبی ایشیا میں امن کے حصول کے لیے پاکستان نے اپنی سرزمین پر مثبت اقدامات کیے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان درست سمت میں بڑھ رہا ہے۔ایوان نمائند گان میں بیان دیتے ہوئے جنرل جوزف نے کہا افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے جبکہ پاکستان اور امریکی افواج کا خطے میں تعاون ضرورت ہے۔امریکی فوج کے سربراہ نے مزید بتایا کہ امریکہ کی پاکستان پر دباو¿ کی پالیسی کارگر ثابت ہو رہی ہے تاہم ہم نے پاکستان پر واضح کیا ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں۔واضح رہے جنرل جوزف ووٹل کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کر پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی بلیک لسٹ پر ڈالنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن