ترکی کے سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

 پاکستان میں ترکی کے سفیر اصحان مصطفی یرواکول نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں مسلم لیگ (ن) کا صدر قائمقام منتخب ہونے پر مبارکباد دی‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاک ترک دوستی بھائی چارے‘ اخوت اور محبت کے تاریخی رشتوں میں بندھی ہے‘ پاکستان اور ترکی کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘ ترک قیادت نے سفارتی سطح پر ہمیشہ پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی ہے‘ مستقبل میں ترکی کے ساتھ واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے‘ ترک سفیر نے کہا کہ شہباز شریف جیسا پرعزم اور انتھک محنت کرنے والا لیڈر پاکستان میں کوئی نہیں ہے۔ شہباز شریف جہاں ایک قدم اٹھا کر کام مکمل کرتے ہیں وہاں دوسروں کو کوئی قدم اٹھانا پڑتے ہیں‘ پنجاب سے مستقبل میں تجارت‘ سرمایہ کاری کے مزید فروغ کے لئے اقدامات کریں گے‘ قریبی روابط کے ذریعے پاک ترک دوستی کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ترکی کے سفیر اصحان مصطفی یرواکول نے ملاقات کی ترک سفیر نے مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی ترک سفیر نے شہباز شریف سے کہا کہ پاک ترک دوستی مضبوط بنانے میں اپ نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ آپ نے منصوبوں مو غیر معوملی رفتار سے مکمل کرکے سب کو حیران کردیا ہے ہر شخص آپ کی انتھک محنت اور عوامی فلاح کے اقدامات کا معترف ہے جہاں آپ ایک قدم اٹھا کر مکمل کرتے ہیں وہاں دوسروں کو کوئی قدم اٹھانا پڑتے ہیں۔ پاکستان کے اندر آپ نے تیز رفتاری سے منصوبے مکمل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جیسا پرعزم اور انتھک محنت کرنے والا لیڈر پاکستان میں کوئی نہیں ہے آپ نے اپنی تمام تر توانائیاں عوام کی خدمت کے لئے صرف کی ہیں۔ پنجاب سے مستقبل میں تجارت‘ سرمایہ کاری کے مزید فروغ کے لئے اقدامات کریں گے۔ پاکستان میر ادوسرا گھر ہے قریبی روابط کے ذریعے پاک ترک دوستی کو مزید بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔ شہباز شریف نے اصحان مصطفی کو پاکستان میں ترکی کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاک ترک دوستی‘ بھائی چارے‘ اخوت اور محبت کے تاریخی رشتوں میں بندھی ہے ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور ترکی کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ترکی کی قیادت نے سفارتی سطح پر بھی پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔ پنجاب میں ترکی کے تعاون سے کئی منصوبے چل رہے ہیں ۔ صحت‘ سالڈویسٹ اور دیگر شعبوں میں ترکی کا تعاون قابل تحسین ہے۔ مستقبل میں ترکی کے ساتھ واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے شعبے میں تعاون کو بھی فروغ دیں گے ترکی نے ہمیشہ کھلے دل کے ساتھ پاکستان سے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن