امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر سعودی اور متحدہ عرب امارات کے رہنماوں سے ایران کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔وائٹ ہاوس کے مطابق گزشتہ روزسعودی ولی عہد محمد بن سلمان ،متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون کال میں ان ممالک کی جانب سے ایران کے خطے میں عدم استحکام کا شکارکرنے والی سرگرمیوں کے انسداد کیلئے دہشت گردوں اور انتہاپسندی کے خاتمے کے اقدامات اجاگر کرنے پر ان رہنمائوں کاشکریہ اداکیا۔ امریکی حکام کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دونوں ولی عہد اور قطر کے امیر تمیم بن حماد مارچ اور اپریل میں امریکہ کادورہ کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔ان ملاقاتوں کے ایجنڈے میں گلف تعاون کونسل کااجلاس ، مشرق وسطی کا امن اور ایران شامل ہونگے۔