امریکی ذرائع ابلاغ نے اقوام متحدہ کے ماہرین کی معلومات کے حوالے سے بتایاہے کہ شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والا ساز وسامان بھیج رہاہے۔شمالی کوریا کی جانب سے شام کو بھیجے جانے والے سازوسامان میں کیمیائی ہتھیاروں کوتیاری میں استعمال ہونے والے تیزاب سے محفوظ رہنے والے ٹائلز،والوز، پائپ شامل ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اقوام متحدہ کی ابھی نہ چھپنے والے رپورٹ کے حوالے سے بتایاہے کہ شمالی کوریا کے میزائل کے ماہرین ہتھیار بنانے والی فیکٹریوں میں دیکھے گئے ہیں۔شمالی کوریا غیر قانونی طور پر شام ہائی ہیٹ، کوتیزاب سے محفوظ رہنے والے ٹائلز،زنگ سے محفوظ رہنے والے والوز فراہم کررہاہے۔ان ٹائلوں کو کیمیائی ہتھیاروں کی بنانے والی فیکٹریوں یا جگہوں پر استعمال کیاجائیگا۔وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیاہے کہ 2016سے 2017تک بذریعہ چین 5شپمنٹس شام بھیجی جاچکی ہے۔