سپریم کورٹ:عمران خان کے بنی گالہ گھرکی تعمیرات, گھرکے نقشے اوراین اوسی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے

Feb 28, 2018 | 22:34

ویب ڈیسک

عمران خان کی بنی گالہ کے گھر کے نقشے اور این او سی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے. سابق سیکرٹری یو سی بارہ کہو محمد عمر کے مطابق یونین کونسل نے بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کی تعمیر کیلئے کوئی این او سی جاری نہیں کیا. عدالت کو فراہم کی گئی دستاویز پر تحریر بھی یونین کونسل کی نہیں ۔2003ء میں یونین کونسل کے دفتر میں کمپیوٹر کی سہولت ہی موجود نہیں تھی، اس وقت یونین کونسل کے تمام امور ہاتھ سے نمٹائے جاتے تھے، عمران خان سے درخواست پر مزید کارروائی کیلئے بنی گالہ کا نقشہ طلب کیا گیا تھا، نقشہ فراہم نہیں کیا گیا جس کے بعد مزید کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی تھی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عمران خان بنی گالہ گھر تعمیر کی رپورٹ جمع کروادی. رپورٹ کے مطابق جمائما خان کا شناختی کارڈ محکمہ مال میں پیش نہیں کیا گیا ،  300کنال اراضی 2002میں جمائما کے نام پر خریدیں گئی، زمین خریدتے وقت وزارتِ داخلہ سے این او سی نہیں لیا گیا۔

مزیدخبریں