بلوچستان میں دہشتگردی کے 2واقعات میں 4ایف سی اہلکاراور 2پولیس اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشتگردی کے 2واقعات میں 4ایف سی اہلکاراور 2پولیس اہلکار شہید جبکہ 6ایف سی اہلکارزخمی بھی ہوئے ۔کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کیا گیا جس میں 4ایف سی اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے شہید اہلکاروں میں محمد راشد،محمدعامر،محمدعمران اور جاوید احمد شامل ہیں، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ دوسرا واقعہ میں دہشتگردوں نے اسمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی حمیداللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے 2محافظ شہید ہوگئے تاہم ڈی ایس پی اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے ۔ حمیداللہ دستی کے چھوٹے بھائی ڈی ایس پی امیر محمد دستی 2013 میں شہید ہوگئے تھے ۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار اور تعزیت کی ہے جبکہ وزیر داخلہ شہداء کے درجات کی بلندی او رزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

ای پیپر دی نیشن