مصرکی الازھر یونیورسٹی  نے پاکستان کے لئے پچاس سکالر شپس کا اعلان کردیا

 مصرکی الازھر یونیورسٹی  نے پاکستان کے لئے پچاس سکالر شپس کا اعلان کردیا ،پاکستان کے علما ء کے تربیتی کورسز اور اسلام آباد میں  لیگوینج سنٹر کھولاجائے گا،فکری محاذپر دونوں ممالک نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف سے شیخ الازھر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب نے  ملاقات کی، اس موقع پر  وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے الازھر یونیورسٹی کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ الازھر وہ اہم ادارہ ہے جو اسلام کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔سردارمحمد یوسف نے کہا کہ الازھر ایک ہزار سال سے امت مسلمہ کا متفقہ ادارہ ہے ، اسے ہمیشہ احترام کی نظر سے دیکھا گیا ہے اور دیکھا جاتا رہے گا ۔شیخ الازھر ڈاکٹر احمد طیب نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکی وزارت کے تحت ہونے والی کاموں کی تعریف کی اور کہا پاکستان نے دہشت گردی پر قاپو پانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ، مصر اور پاکستان کا مشترکہ دشمن انتہا پسندی اور دہشت گردی ہے ، اب دونوں ملک مل کر اس دشمن کے خلاف جہاد کریں گے. شیخ الازھر وفاقی وزیر کی آمد پر خوش امدید کہا اور پاکستان کے لئے پچاس سکالر شپ دیئے اور مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور اس علمی کام کو سر انجام دے . انہوں نے علما کے تربیتی کورسز اور اسلام آباد میں ایک لیگوینج سنٹر کھولنے کا بھی عندیہ دیا  ,دینی سکالر شپ پاکستانی وزارت مذہبی امور کے تحت انجام پائیں گے تا کہ پاکستان سے طلبہ بھی آسانی سےالازھر میں تعلیم حاصل کر سکیں ۔وفاقی وزیر نے اس ملاقات پر شیخ الازھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلیمی پروگرام سے جہاں دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہونگے وہاں دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قاپو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
#/S

ای پیپر دی نیشن